نئی دہلی،23فروری(ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جے این یو معاملے میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر حملہ تیز کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ وہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے ملک کے طلبہ کا مستقبل برباد کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے قومی سکریٹری سری
کانت شرما نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہاکہ نو فروری کی رات کو جے این یو میں جو کچھ ہوا وہ بدبختانہ تھا لیکن مسٹر گاندھی، مسٹر اروند کیجری وال اور بایاں محاذ اس معاملے میں سطحی سیاست پر اتر آئے ہیں۔
جس واقعہ کی پورے ملک میں مخالفت ہو رہی ہے اس کی مسٹر گاندھی اور ان کے دوست حمایت کر رہے ہیں۔